کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکی بینکوں سے 39 کروڑ 95لاکھ ڈالر قرضہ لیاہے،گذشتہ حکومت کی نسبت اس دوران لئے گئے قرضوں میں 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔حکومت اخراجات میں کمی اور بچت کے راستے پر گامزن ہے، وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی بینکوں سے صرف 16کروڑ
ڈالر قرضہ لیا، جبکہ مالی سال جولائی سے ستمبر تک 39 کروڑ95 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔ گذشتہ حکومت نے اس دوران ایک ارب ڈالر سے زائد قرضہ لیا تھا۔رواں مالی سال چارماہ میں حکومت کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بیرونی وسائل سے ایک ارب اٹھاون کروڑ ڈالر موصول ہوئے، گذشتہ حکومت کو اس دوران دو ارب پینتالیس کروڑ ڈالر ملے تھے۔