کوالالمپور/اسلام آباد( این این آئی ) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی ،وزیر اعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریانے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا برآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا، ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی ،وزیر اعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیرمحمد سے ہائی کمشنر نفیس زکریانے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریانے مہاتیرمحمد کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں