آئیڈیا 2018دفاعی نمائش۔۔۔پاکستانی کمپنی نےبجلی کے شدید جھٹکوں اور جلنےسے محفوظ رکھنے والاحیرت انگیز سوٹ متعارف کروا دیا،قیمت اتنی کم کے ہر کوئی باآسانی خریدسکے، جانئے مزید حیران کن تفصیلات

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک)دفاعی نمائش آئیڈیا 2018 کے دوران ایک پاکستانی کمپنی نے ایسا لباس متعارف کروایا ہے جو بجلی کے جھٹکوں اور جلنے دونوں سے محفوظ رکھے گا۔انسانی زندگی انمول اور اس کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں صنعتی حادثات میں مرنے والوں کی شرح بہت زیادہ ہے،خصوصا انڈسٹری اور بجلی کے کارخانوں میں سالانہ درجنوں

افراد بجلی کا جھٹکا لگنے سے یا جل کر ہلاک یا عمر بھر کے لیے معذور ہوجاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیا 2018 میں ایک پاکستانی کمپنی ایسکورٹ ایڈوانسڈ ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایسا لباس تیار کیا ہے جو بجلی کے جھٹکے اور جلنے دونوں سے محفوظ رکھے گا،لاہورکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)شیر محمد نے بتایا کہ یہ لباس ایسے کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے، جو الیکٹرک فائر یعنی سخت قسم کے بجلی کے جھٹکے کے خلاف مزاحمت کرکے جسم کو جلنے سے محفوظ رکھ سکتا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اس لباس میں سے ہوا کا گزر باآسانی ہوسکتا ہے اور یہ واش ایبل ہے، یعنی اسے دھویا بھی جاسکتا ہے۔اس لباس کی تیاری کے لیے خام میٹریل امریکا سے آتا ہے، لیکن اس کا دھاگا اور کپڑا پاکستان میں بنتا ہے اور یہیں پر اس کی سلائی کرکے اسے پوری دنیا میں بھیجا جاتا ہے۔اس مخصوص لباس کی قیمت 12 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہے، تاہم دستانے، موزے اور ہیلمٹ وغیرہ کی قیمت اس کے علاوہ ہے۔دوسری جانب پی او ایف نے انسان دوست بارودی سرنگ تیار کر لی جو انسانوں یا سویلین کو نہیں بلکہ چن چن کر دشمن ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی نے بتایا کہ پی او ایف نے جدید سینسرز سے لیس انسان دوست بارودی سرنگ بھی تیار کر لی ہے جو عام انسانوں یا

گاڑیوں کی بجائے صرف دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔یہ ٹیکنالوجی دفاع پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ وسیع علاقے کو کم سے کم وقت میں محفوظ بنانے کا بھی ذریعہ بنے گی۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے اس پیش رفت اور اس نئی بارودی سرنگ کی تیاری کو خوب سراہا ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارودی سرنگ کی تیاری سے نہ صرف ملکی تحفظ کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ دشمن کی نیندیں اڑانے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…