پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

نئے پاکستان کیلئے ورق الٹئے۔۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے قومی خزانے سے ایسا بے معنی اشتہار دیدیا کہ اپنے ہی ووٹرز اور سپورٹرز مخالف بن گئے، کس وزیر کی کلاس لے ڈالی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی حکومت کفایت شعاری کے اپنے ہی دعوے سے پھر گئی، 100روزہ کارکردگی پر اخبار میں ایسا اشتہار دیدیا کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کفایت شعاری کا نعرہ لگایا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ کسی کو عوام کا پیسہ کھانے نہیں دینگے

اور اس کی حفاظت کرینگے۔ تاہم اب اخبارات میں ایسا اشتہار دیدیا گیا ہے کہ جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہو گئے ہیں۔ یہ اشتہار مختلف اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں اخبارات کے پہلے صفحے پر آدھے صفحے پر صرف ایک جملہ لکھا ہوا ہے کہ ہم مصروف تھے۔۔نئے پاکستان کے لیے ورق الٹئے، اور ورق الٹنے پر ہاف پیج پر مختلف حکومتی اقدامات کے حوالے سے اخباری شرخیوں سے مزین ایک اور اشتہار نظر آتا ہے جس کے اوپر لکھا ہے کہ ’’ہماری کارکردگ کیلئے ۔۔گواہی ہزاروں الفاظ کی۔ پاکستان میں حکومت نے نہ صرف پہلے سو دنوں کے طے کردہ اہداف حاصل کئے ہیں بلکہ نئے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عوامی و قومی ترقی کے کئی اضافی اقدامات بھی اٹھائے ہیں‘‘۔ اس اشتہار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینیٹر فیصل جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نقل کر کےقومی خزانےسے ایسے اشتہارات دے کر ہم انصافین کو شرمندہ کرایا گیا ہے بلکہ عمران خان کو بھی شرمندہ کرایا گیا ہے، اس اشتہار کے پیسے فواد چوہدری سے لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائیں اور رسید بطور ثبوت ریلیز کی جائے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ بجائے کامیابیوں کو

مشہور کرنے کے سارا دن خالی ایڈ کو لعن طعن کرتے گزرے گا۔ایک صارف نےپی ٹی آئی کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام انصافین سے گزارش ہے، اس پہ جتنی تنقید کر سکتے ہیں کریں، انہیں ٹیگ کریں، یہ تین لوگ کرتا دھرتا ہیں۔ انکی جیبوں سے ان فضول قسم کے اشتہاروں کے پیسے نکلنے چاہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے کی اس طرح سے حفاظت کی جا رہی ہے؟ اب پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کیا فرق رہ گیا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…