کراچی(این این آئی)دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 جس میں جدید جے ایف 17 تھنڈر2 بھی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ جدید فیولنگ سسٹم کے ذریعے دشمن پر وار کرنے والا جے ایف 17 پاک چین دوستی کی اعلی مثال ہے۔ پاکستان میں تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر ماڈل 2 عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ سمندری، بحری اور زمینی ٹارگٹ کو با آسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میں ایک 23 ملی میٹر کی مشین گن، دو عدد کمپیوٹرز نصب ہیں۔ جو ریڈار یا زمین سے موصول ہونے والی معلومات کو ہواباز تک پہنچاتے ہیں۔
جدید فیولنگ سسٹم کے ذریعے یہ دگنی صلاحیت سے دشمن پر وار کرسکتا ہے۔ جے ایف 17، میں نصب یونٹ 60 کلومیٹر دور تک کسی بھی آنے والے میزائل کا پتہ لگا سکتے ہیں۔جے ایف 17، جدید فیولنگ اور ایوی یونکس سسٹم کے ذریعے سمندری اور زمینی ٹارگٹ کو با آسانی نشانہ بناسکتا ہے۔پاکستان کا فخرجے ایف 17 بلاگ ٹو جو چھ ہزار ٹن وزنی اور پاک فضائیہ کے شہید راشد منہاس کی نسبت سے مشہور ہے ،جے ایف 17بلاگ ٹو جدید ورژن کہلاتا ہے ۔اس میں 16 ہزار لیٹر پیٹرول کی اسٹوریج بھی ہے ۔