اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

چیف جسٹس کی برطانیہ میں ڈیمز کیلئے کامیاب فنڈ ریزنگ اب انہیں کس امیر ترین ملک آنیکی دعوت دیدی گئی ساتھ ہی ڈیمز فنڈ میں کتنی بڑی رقم جمع کرانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹو کیو (نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈز کے لیے جاپان کے دورے کی دعوت دے دی ہے اور کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستانی قوم کے مستقبل کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پوری قوم کو بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہئے،سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا

اعلان کر تا ہو ں۔جمعرات کو پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ تقریب کے لیے بہترین تقریب کا انتظام کریں گے جس میں جاپان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیات کو دعوت دی جائیگی اور وہ خود اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ اس فنڈ ریزنگ تقریب میں بھاری تعداد میں فنڈز جمع کیے جائیں گے جو کئی ملین ڈالر تک ہوسکتے ہیں،عابد حسین نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان کرتے ہیں ،چیف جسٹس کو خصوصی خط بھی تحریر کیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الحمد اللہ ہمارا سپریم کورٹ کے حکام سے رابطہ ہوگیا ہے اور اب جاپان میں فنڈ ریزنگ کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ،جاپان میں ڈیم فنڈ کے لیے خصوصی تقریب دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں صرف ان پاکستانی شہریوں ، پاکستانی کمپنیوں اور جاپانی کمپنیوں کو دعوت دی جائے گی جو نقد رقم کی صورت میں فنڈ کی رقم براہ راست چیف جسٹس صاحب کو پیش کرنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آج ہی اپنا دورہ برطانیہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچے ہیں ۔ دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے مخلتف تقاریب میں چیف جسٹس آف پاکستان کی اپیل پر ایک خطیر رقم پاکستان میں ڈیمز فنڈز میں جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا وطن واپسی سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہی اصل میں پاکستان کے سچے عاشق ہیں اور ان کی محبتوں کا میں ہمیشہ مشکور رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…