پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے اہلکار پر مبینہ تشدد کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تشدد کرنے والوں میں مبینہ طور پر ایک نوجوان وزیراعظم عمران خان کا قریبی رشتہ دارقراردیدیاگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) تھانہ رمنا پولیس نے ایف آئی اے اہلکار پر مبینہ تشدد کے معاملے پر چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم تشدد کرنے والوں میں مبینہ طور پر ایک نوجوان کو وزیراعظم عمران خان کا بھانجا حسان نیازی قرار دیا گیا ہے۔تھانہ رمنا پولیس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ہیڈ کانسٹیبل ممتاز علی کی طرف سے دی گئی درخواست پر ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 26نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گیٹ پر ایک شخص نے مجھے سلام کیا اور

میرا نام پوچھا اور اس نے میری ویڈیو بنانا شروع کر دی ساتھ ہی مجھے گالم گلوچ کرتے ہوئے تھپڑ مارنا شروع کر دیئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ آپ فیصل رضا عابدی کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں، اس شخص کے ساتھ تین لوگ اور بھی تھے جو وکلاء کے یونیفارم میں تھے،جس شخص نے مجھ پر تشدد کیا اس کی چھوٹی داڑھی تھی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تشدد کرنے والا مبینہ طور پر وزیراعظم عمران خان کا بھانجا حسان نیازی بتایا جاتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…