منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں چار نئے طیاروں کی شمولیت،اہم خلیجی اور یورپی شہروں کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے اپنے فضائی بیڑے میں چار نئے طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس بات کا اعلان پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے ہیڈ کوارٹر میں پی آئی اے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم پہلے ہی فضائی بیڑے میں اضافے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور انشاء اللہ پی آئی اے بہت جلد اپنے فضائی آپریشن کو وسیع کرے گی تا کہ اس کی رسائی دنیا بھر میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں تعینات ہوتے ہی

ان کا مشن قومی ائر لائن کو کارکنان کے ساتھ مل کر دنیا کی بہترین ائر لائنز میں شامل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ ائر لائن میں بہتری کی بہت گنجائش ہے اور وہ مثبت نتائج کے لئے پُر امید ہیں ۔ ائر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ نئے منافع بخش روٹس پر پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ہم پہلے ہی سیالکوٹ سے شارجہ اور لاہور سے مسقط کی پروازیں شروع کر چکے ہیں جن کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ بہت جلد ہم سیالکوٹ سے بارسلونا اور لاہور سے بنکاک کی پروازیں بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ تمام کارکنان کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ان کو کارکنان کی مشکلات کا اندازہ ہے خاص طور پر نچلے درجے کے ملازمین کی تنخواہیں بہت کم ہیں اور جیسے ہی ائر لائن مالی مشکلات سے نکل آئے گی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کارکنان کو ائر لائن کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ارشد ملک نے کہا کہ کارکنان سے رابطے اور ان کے مسائل جاننے کے لئے وہ ہرشعبے کا دورہ کریں گے ۔ میرٹ کو ائر لائن میں نافذ کر دیا گیا ہے اور اب تمام ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ انہوں نے ملازمین کی تما م ایسوسی ایشنز اور سی بی اے یونین کی جانب سے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ادارے کی بہتری کے لئے کام جاری رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…