اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکیج کی جلدی نہیں ٗپاکستان کے پاس دو ماہ کا وقت ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ سے بات جیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف
نے روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکس پالیسی میں تبدیلی کی شرائط رکھی ہیں، پاکستان کو مالیاتی خسارہ پورے کرنے کے لیے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔