مردان ( آن لا ئن ) مردان کے سکو ل میں ایم پی اے ملک شوکت کو خوش کر نے کیلئے قومی ترانے کی بجا ئے پا رٹی ترانا ’’روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی‘‘چلا یا گیا جو کہ صو بائی حکو مت کی تعلیمی اداروں میں سیا سی سرگرمیو ں پر پا بندی پر سو الیہ نشان ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق مردان کے سرکا ری سکو ل میں تقریب تقسیم انعاما ت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی اے ملک شوکت کو مدعو کیا گیا ،جس کی آمد پر تعلیمی اداروں میں سیا سی سرگرمیو ں پر پا بندی کے با وجو د سکو ل میں قومی ترانے کی بجا ئے پی ٹی آئی کے ترانے پڑے گئے اور تما م بچے ’’روک سکو رتو روک لو ‘‘ ’’تبدیلی آئی رہے ‘‘پڑھتے رہے۔اس پر ایم پی اے ملک شوکت نے کہا کہ میں جب سکو ل میں دا خل ہو اتو یہ ترانے چلا ئے جا رہے تھے ابھی ترا نہ ہی چلایا ہی تھا کہ میں نے بند کر ا دیا کیو نکہ سکو ل میں پا رٹی ترانے نہیں چلنے چاہئیں‘یہ اے این پی کے استاد کی سازش تھی ‘جس نے سکول میں پارٹی ترانے چلو ا کر پی ٹی آئی کو بد نا م کر نے کی کو شش کی ، اس سے پہلے اے این پی کے پارٹی ترانے بھی چلا ئے جا رہے تھے ‘جس کو میں نے بند کر ا دیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے کہ تعلیمی اداروں کو سیا سی سرگرمیو ں سے پاک کیا جا ئے بلکہ وہ تو اداروں میں بھی سیا سی سرگرمیو ں کے خلا ف ہے ۔