منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

نویجت سدھو نے اکیلے پورے بھارت کا مقابلہ کیسے کیا ؟ عمران خان اور آرمی چیف اگر سپورٹ نہ کرتے تو بھارت میں ان کے حالات کیسے ہوتے؟کرتارپور راہداری کے پیچھے چھپی اصل کہانی سامنے آگئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں نویجت سدھو پر تنقید، سدھو اکیلے نہیں بلکہ ان کے پیچھے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور خاص طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھرپور سپورٹ تھی ، معروف صحافی رئوف کلاسرا نےاہم انکشاف کرتے ہوئے سدھو کو شاباش دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا نے کرتارپور بارڈر

کے تناظر میں بات کرتے ہوئے بھارتی سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نویجت سدھو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا نہوں نے اکیلے پورے بھارت کا مقابلہ کیا۔سدھو صاحب نے مہا بھارت اکیلے لڑی اور بھارت کے سوا ارب لوگوں کا مقابلہ کیا۔رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے بھی کر سکتا تھا کہ سدھو کو آگے کر کے بھارت میں ایک ایشو کھڑا کر کے ، انہیں لڑا کر خاموش ہو جاتا اور کہتا ہے کہ ہم نے تو ایک ٹکٹ میں دو تین مزے لے لئے اب ہم سیڑھی کھینچ لیتے ہیں جیسا کہ عموماََ بہت سے ملکوں میں ہوتا ہے تاہم ایسا نہیں ہوا ہے۔ پاکستان اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے اورخاص طور پر جنرل باجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو کو سپورٹ کر کے بہت اچھا کام کیا ور سدھو صاحب کو کمزور نہیں پڑنے دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم اور آرمی چیف نے ان کیساتھ کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کر کے دکھایا ہے ۔ نویجت سدھو کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سدھو اس وقت پنجاب میں بہت مقبول ہو چکے ہیں اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو بھی ان سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ کہیں سدھو میری جگہ نہ لے لے کیونکہ سدھو اس وقت دونوں ملکوں کے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ رئوف کلاسرا نے کرتارپور بارڈ کھلنے کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئیگی جس سے نوکریاں پیدا ہونگی ۔ بارڈر کے ذریعے جو لوگ پاکستان آئیں وہ اپنے ساتھ غیر ملکی کرنسی لیکر آئیں گے۔ انہوں نے اس امکان کابھی اظہار کیا کہ ہندئوں اور سکھوں کے ساتھ ہو سکتا ہے کہ بدھ مت سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی پاکستان کا دورہ کریں جس کے پاکستانی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…