اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،الیکٹرک بائیک تیار کرکے سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے نوجوان انجینئر شہریار خان نے الیکٹرک بائیک تیار کی ہے۔جو تین گھنٹے میں چارج ہوتی ہے۔جس پر صرف ایک یونٹ خرچ ہوتا ہے۔الیکٹرک بائیک پر صرف 15 روپے کے خرچ میں 102 کلو میڑ کا فاصلہ طے کیا جا سکے گا۔
بائیک 250 کلو وزن بھی اٹھا سکتا ہے۔جس سے شہر میں آلوگی بھی کم ہو گی۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پشاور شہر کو دوبارہ سے پھولوں کا شہر بناؤں جس کے لیے ضروری ہے آلودگی کا خاتمہ ہو۔ہمیں اپنے شہر سے پٹرول کا خاتمہ کرنا ہو گا کیونکہ اس کے استعمال سے شہر میں آلودگی پیدا ہوتی ہے جب کہ بجلی سے چلنے والی بائیک سے کوئی آلودگی پیدا نہیں ہو گی۔