اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

خبردار!میرے شوہر سے دور رہو۔۔۔!!! شرمیلا فاروقی خاتون پر برس پڑیں،جانتے ہیں یہ کون ہے؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شرمیلا فاروقی ان کے شوہر کے ساتھ قربتیں بڑھانے کی خواہشمند خاتون پر برس پڑیں ۔ شرمیلا فاروقی نے خاتون کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے شوہر سے دور رہے ۔ شرمیلا فاروقی کی جانب سے خاتون کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر ایک پوسٹ میں شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر کے پیچھے پڑنے والی خاتون کو سخت وارننگ دی ۔

انہوں نے کہا ” شیری جمالی! میرے شوہر سے دور رہو“۔شرمیلا فارقی نے کہا ” سنگل خواتین کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ چاہے وہ رابطہ فون کالز، ٹیکسٹ میسجز ، سوشل میڈیا پر ان باکس پیغامات ، باہر گھومنا پھرنا ، یا قربتیں بڑھانے کے ذریعے ہو“۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے پوسٹ کیے جانے پر فیس بک پر ان کی ایک خاتون دوست نے شیری جمالی کو اپنی شادی ٹوٹنے کی وجہ قرار دیا اور کہا ”میں بھی اس سب سے گزر چکی ہوں، یہ بہت ہی خوفناک ہے، مجھے صرف اسی شیری کی وجہ سے طلاق ہوئی ہے“۔اپنے سٹیٹس میں شرمیلا فاروقی نے شیری جمالی کی تصویر شیئر کی اور ان پر خوب برسیں۔ شرمیلا فاروقی نے کہا ” شیری جمالی ! تم نے غلط عورت سے پنگا لیا ہے، میں تمہیں سیدھا کردوں گی، اپنے گندے ہاتھ میرے شوہر سے دور رکھو ، گھر توڑنے والی بطخ“۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے شیری جمالی کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ڈیلیٹ کردی گئی ہے ۔ فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر شیری جمالی کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے جبکہ ہیش ٹیگز میں بھی شرمیلا فاروقی کی حد تک اس خاتون کا تذکرہ نظر آتا ہے۔ اب یہ خاتون کون ہے اور اس کا شرمیلا فاروقی کے شوہر کے ساتھ کیا تعلق ہے ، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…