جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ایک بار کیا پھردوبارہ پاکستانی آرمی چیف کو جھپی ڈالوں گا‘‘ سدھو نے بھارت میں تنقید کرنیوالوںکیلئے پاکستان میں کھڑے ہو کر ایسا اعلان کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ اگر سیاسی عزم ہو تو ہر گتھی سلجھ سکتی ہے، پاک بھارت سرحد کھل گئی تو 6 ماہ میں 6 سال جتنی ترقی ہوگی۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں،اگر پولیٹیکل ول ہو تو ہر گتھی سلجھ سکتی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کے ساتھ جپھی ڈالنے پر بھارت میں تنقید کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ دوبارہ بھی آرمی چیف سے جپھی ضرور ڈالیں گے۔کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ خوشیاں ہی خوشیاں ہوں دامن میں جس کے کیوں نہ وہ خوشی سے دیوانہ ہو، یہ اس وعدے کا یقین ہے جو آج رنگ لے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ یہ مثبت قدم ہے اور بارڈر بند کرنے سے ہمیں کیا ملا؟ اگر کوئی چیز آگے بڑھے تو امن و امان سے بڑھے گی اور امن خود ہی خوشحالی کو لے کر آتا ہے۔سابق کرکٹر کے مطابق اگر ہم لوگوں کی زندگی میں بہتری لاسکیں تو یہ ایک بڑا قدم ہے اور منزل ان کو ملتی ہے جن کے سپنوں میں جان ہوتی ہے، صرف پروں سے کچھ نہیں ہوتا۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پنجاب میل ممبئی سے آتی تھی اور پنجاب تک چلتی تھی میں اس ریل کو یورپ تک جاتے دیکھنا چاہتا ہوں، مثبت سوچیں گے تو سب کچھ مثبت ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک اکیلے کچھ نہیں کرسکتا، دونوں کو آگے بڑھنے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا، نیک نیتی ہی تھی جو آج یہ سب کچھ ہوا، اگر یہ سرحد کھل گئی تو 6 ماہ میں 6 سال کی ترقی ہوگی، یہاں سے سبزی، فروٹ اور سیمنٹ یورپ جاکر فروخت ہوگا۔کانگریس کے رہنما نے کہا کہ پانی دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے، دریائوں میں سیوریج اور گندا پانی بغیر ٹریٹمنٹ پھینکا جارہا ہے جس سے آبی حیات کو خطرہ ہے، تمام دریائوں کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…