اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولت دینے کے لئے ملک میں موجودہ مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے وعدہ کیا ہے.وہ ترکی سےآنیوالے کوکا کولا کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے، جس نے منگل کو اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے حکومت کی تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئےوفد کو کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے بہترین دوستانہ پالیسیاں ہیں جن کا
فائدہ اٹھایاجائے۔وفد نے وزیر اعظم کو ملک میں 500 ملین ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری اور اگلے دو یا تین سالوں میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میںآگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاسرمایہ کار ی نئی ملازمتوں کو تخلیق کرتی ہے جبکہ صنعتوں کو بھی پنپنے میں مدد ملتی ہے جبکہ نئی سرمایہ کاری سے حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور حکومت کو ٹیکس کے ذریعہ اضافی آمدنی حاصل ہوتی ہےکیونکہ کاروبار میں مزید اضافہ ہوتاہے۔