اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگرکوئی سمجھتا ہے کہ کرتار پور بارڈر کا کھلنا تحریک انصاف یا شاہ محمود قریشی کا کریڈٹ ہے یا پھر عمران خان کی وجہ سے کرتاپور بارڈر کھلا ہے تو پھر آپ لوگوں کو 100 سلیوٹ کیونکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ معروف صحافی منصور علی خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو،انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بات ہو گی تو پھر کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم ہاؤس
سے نہیں ہو گا تواس لیے عمران خان کو اس کا کریڈٹ مت دیجئیے۔تاہم عمران خان نے مودی حکومت سے مذاکرات کی کوشش ضرور کی تھی۔منصور علی خان کا کہنا ہے کہ کرتار پور بارڈر کا کریڈٹ اصل پارٹی کو جاتا ہے جس نے یہ سارا کام کیااور جنہوں نے یہ سارا کام کیا ان کو ہمیں سلیوٹ کرنا چاہئیے کیونکہ کرتارپور بارڈر انڈیا کے گلے کی ہڈی بن چکا تھااورآگے جا کر پاکستان کو اس کا فائدہ ہو گا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔