اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری اتفاق فائونڈری 50کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی ، 60کی دہائی میں آلات برآمد کرتے تھے ، استعمال کرنے والے گواہ ہیں، نواز شریف کی احتساب عدالت کے اندر پیشی کے موقع پر وکلا سے گفتگو، خاندان کاروبار سے متعلق اہم حقائق سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج نیب ریفرنس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے اندر وکلا
سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا نوازشریف نے کہا کہ 1967 میں والد کے کہنے پر عراق،ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا ،یہ باتیں بتانے کیلئے بہت سے گواہ بیان قلمبند کرانے کیلئے تیار ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتفاق فاؤنڈری 50کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی ،ان کا کہناتھا کہ اتفاق فاؤنڈری ساٹھ کی دہائی میں آلات برآمد کرتی تھی،جنہوں نے 60 کی دہائی کے آغاز میں اتفاق فاؤنڈری کے آلات استعمال کئے وہ گواہ ہیں۔