لاہور (آن لائن) لیسکو نے صوبائی دارلحکومت لاہور کو لوڈ شیڈنگ فری شہر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے شہریوں کے بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے محفوظ بنانے اور لوڈ شیڈنگ سے بچانے کے لئے شہر کے ساتھ مختلف مقامات پر سات نئے گرڈ سٹیشن قائم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید سے 200 کنال سرکاری اراضی بھی
طلب کر لی ہے۔ اربوں روپے مالیت کی اراضی کے حصول کے لئے لیسکو حکام نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے گرڈ سٹیشن لاہور کے علاقہ وسن پورہ، کالا کھتائی روڈ اور گلبرک سمیت مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔ جس کے لئے انہیں علاقوں میں سرکاری اراضی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔