اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چودھری نثارمسلم لیگ ن سے دھتکارے جانے کا ملبہ تحریک انصاف پر نہ ڈالیں ،غلام سرور خان نے کھری کھری سنادیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو تکبراور ضد نے ہرایا وہ پاکستانی سیاست کے بارہویں کھلاڑی بن چکے ہیں وہ گھر اور گھاٹ کے درمیان راستے کی تلاش میں ہیں عوام اور مسلم لیگ ن سے دھتکارے جانے کا ملبہ تحریک انصاف پر نہ ڈالیں ان کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالا ہے اس لئے ووٹوں کی گنتی کا خیال تین ماہ بعد آیا۔ ہربار ڈیل کر کے آنے والوں کی اس بار ڈیل نہ ہونے پر ڈینگیس دیکھنے والی ہیں انہوں نے

ہمیشہ اپنے لیڈر کو مروایا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے گزشتہ روز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ چوھدری نثار کو ان کے تکبر اور ضد نے انتخابات میں ہرایا وہ پاکستانی سیاست کے بارہویں کھلاڑی بن چکے ہیں۔عمران خان کو کرکٹ مت سیکھائیں انہوں نے توہمیشہ غلط پالیسیوں سے اپنے لیڈر کو مروایا ہے انہوں نے کہا کہ چوھدری نثار تو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست کرنا نہیں آتی عوام نے انہیں وزیراعظم بنا دیا اور 2018 کے عوامی کپ میں فتح سے ہمکنار کیا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ چوھدری نثار گھر اور گھاٹ کے درمیان کسی راستے کی تلاش میں ہیں عوام اور مسلم لیگ ن سے دھتکارے جانے کا ملبہ تحریک انصاف پر مت ڈالیں۔ عمران خان کو اچھی ٹیم کا مشورہ دینے والوں نے ہمیشہ اپنے لیڈر کو مروایا ہے ان کا باوا آدم ہمیشہ سے ہی نرالا ہے ووٹوں کی گنتی کا خیال بھی الیکشن کے تین ماہ بعد آیا واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے عمران خان کی حکومت کو مسلم لیگ ق سے تثبیہہ دیتے ہوئے فرینڈلی اور آسان وکٹ والی ٹیم قرار دیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…