اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمینوں کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔پی اے سی کی چیئرمین شپ شہبازشریف کے علاوہ کسی اور کو دینے پر سنجیدگی سے غور شروع ہوگیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے آیندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ حل ہو جائے گا اور
کمیٹیوں کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں سے رابطہ ہے جبکہ چئیرمین پی اے سی کا فیصلہ حکومت اور اپوزیشن نے کرنا ہے اور میں نے قومی اسمبلی قواعد کے مطابق چلانی ہے،میری دونوں سے بات ہوئی ہے امید ہے چئرمین پی اے سی کا معاملہ حل ہو جائے گا،عوامی مفاد میں قانون سازی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہو گا ،حکومت اور اپوزیشن کو ان کے مینڈیٹ کے مطابق موقع دیں گے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے روابط بڑھانے کے لئے جلد اسپیکرز کانفرنس ہو گی،قانون سازی کے معاملہ پر بھی صوبوں کی رائے لیں گے، انہوں نے کہاکہ چاہتا ہوں سود کے خاتمہ اور اطلاعات تک رسائی کے قانون دیگر صوبوں میں بھی نافذ ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہر پارلیمانی امور پر چوہدری پرویز الٰہی سے مشاورت کریں گے،چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میری خواہش پر ہوئی،تمام اسپیکرز کو ایک میز پر بٹھا کر ملک کی بہتری کے لئے تجاویز دیں گے