پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قتل و کفر کے فتوے دینے والوں کی سزاؤں میں اضافہ،اسلامی نظریاتی کونسل نے تجاویز پیش کردیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل نے مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے قتل اور کفر کے فتوے دینے والوں کی سزاؤں میں اضافے کی سفارش کی ہے، ملک میں بلاسود بینکاری کو فروغ دینے اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔منگل کے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور ڈاکٹر قبلہ آیاز کے مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ میں سود ی نظام نہیں ہوگا اور ہم پہلے بلاسود بینکاری کو فروغ دیں گے

جس کے بعد سود کے خاتمے کی طرف بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملک سے سود کے خاتمے کے مسئلے پر غور ہوا اور سود کے خاتمے کے لیے پہلے مرحلے میں بلاسود بینکاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی تجاویز سامنے آئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورحکومت کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپورفائدہ اٹھایا جائے ہم اس ادارے کو ماضی کی طرح غیرفعال ہونے سے بچائیں گے اور حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اہم آئینی ادارہ ہے، وزیراعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے، ہماری حکومت کونسل سے رہنمائی چاہے گی اور قابل عمل سفارشات پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ کونسل کے اراکین کرتار پورہ کے مقام پر سکھوں کے استقبال میں بھی شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل کے تجاویز سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی اس موقع پرپارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہاکہ وزارت مذہبی امور، پارلیمانی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کے تعاون پر بات ہو ئی ،کونسل کے ممبران اور وزرا کی جانب سے بہت اچھی تجاویز آئیں۔حکومت کی خواہش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لی جائے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مشاورتی ادارے کے

طور پر فعال ہونے سے ملک میں مذہبی منافرت اور افرا تفری دور ہوگی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کونسل کے چیرمین اور ممبران سے ملاقات کریں گے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی ،مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتے رہیں گے،

اسلامی نظریاتی کونسل کو ماضی میں نظرانداز کیا گیاہمارے ملک میں محبت کی فضا کی کمی ہے تمام مکاتب فکر کے علما کی موجودگی میں اسلامی نظریاتی کونسل قومی یکجہتی میں اہم کردار ادا کرے گی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کو پارلیمنٹ بلائیں گے تاکہ وہ قانون سازی کو دیکھ سکیں ہماری حکومت بلاسود بینکاری کے آغاز سے اسلامی معاشی نظام کا آغاز کرے گی انہوں نے کہاکہ علما ء کرام کی تمام سفارشات پر حکومت غور کرے گی اسلامی نظریاتی کونسل کے

ممبران کرتار پور میں سکھوں کا استقبال بھی کریں گے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ وزرا ء کی شرکت حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے اجلاس کے دوران حکومتی وزرا کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اہم آئینی ادارہ ہے کستان کلمہ کی بنیاد پر بنا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اس کی اساس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش ہوتی رہی ،ریاست مدینہ کا خواب ہمارا وژن ہے،پاکستان اسلام کے نام پر بنا، بدقسمتی سے

ملک اپنی بنیاد پر قائم نہ رہاعمران خان کی خواہش ہے پاکستان کو ریاست مدینہ کو مشعل راہ بنا کر ریاستی امور چلائے جائیں،آئین نے اسلامی نظریاتی کونسل کو امور سلطنت میں اہم اختیار دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں پیر نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ اللہ اور رسول کے خلاف سود کی شکل میں جنگ کب ختم کریں گے، پہلے ہم بلاسود بینکاری کو فروغ دیں گے، پھر سود کے خاتمے کی طرف بڑھیں گے، قتل کے فتوے روکنے کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے گی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اس موقع پر کہاکہ قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سزا بڑھانے کی کوشش کریں گے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…