سرگودھا(آن لائن)حکومت نے سرکاری محکموں کے کوارٹرز میں رہنے والے غیر سرکاری افراد کو نکالنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی، ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں سرکاری کالونیوں میں غیر مطلقہ اشخاص نے گھر وں پر قبضہ کر رکھا ہے ، یا پھر سرکاری ملازمین اور افسران نے گھر کرایہ پر حاصل کر رکھے ہیں جس کے باعث حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں تمام سرکاری رہائشوں کی تفصیلات طلب کر لتے ہوئے
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں قائم سرکاری رہائشوں میں مقیم ایسے تمام افراد جو کہ سرکاری ملازمین نہ ہے سے ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام سرکاری رہائشیں خلالی کروا لیں ،اور اپنے اپنے اضلاع میں تمام سرکاری رہائشوں کی مکمل تفصیلات کہ ان میں کتنے گھر مجود ہیں اور یہ سرکاری رہائشیں کہاں کہاں پر ہیں اور ان میں کتنے سرکاری ملازمین رہائش پژیر ہیں اور کتنی غیر سرکاری افراد نے قبضہ کر رکھا ہے سب کی مکمل تفصیل بنا کر حکومت کو ارسال کریں۔