اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی پہلی 100روزہ کارکردگی ،اچھی تھی یا بُری؟سروے میں شہریوں کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کراچی کے شہریوں نے موجود ہ وفاقی حکومت کی پہلی 100روزہ کارکردگی پر ملے جلے ردعمل کااظہار کردیا ،حکومت کی پہلے 100روزکی کارکردگی پر شہریوں سے رائے لی گئی جس میں شہریوں کی جانب سے متضاد آرا سامنے آئی، کسی نے حکومتی کارکردگی کو بہت اچھا قرار دیا اور کچھ لوگ بہت مایوس نظر آئے۔ اس حوالے سے منگل کو نجی ٹی وی کی جانب سے ایک سروے کیا گیا۔ سروے میں ایک شہری نے کہا کہ عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا

لیکن انہوں نے عوام کو صرف مایوس کیا۔ ہم نے تبدیلی مانگی تھی لیکن وزیراعظم نے پانی و دیگر اشیاء عوام سے چھین لی، ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کی بجائے لوگوں کو بے گھر کرکے در بدر کردیا گیا ہے۔ جتنے بھی وعدے کیے گئے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا گیا۔ ایک بزرگ شہری نے دوائیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمارا روزگار چھین لیا ہے، انہوں نے ہر طرف تجاوزات کے نام پر غریبوں کی دوکانیں گرا دیں اور لوگوں کو بے روزگار کردیا۔ تاجر برادری کے ایک شخص نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن سے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ گورنر ہاؤس عوام کے پیسوں کا بنا ہوا ہے، ابھی تک کرپشن ختم نہیں کی گئی لیکن لوگوں کو بے روزگار ضرور کیا گیا۔ ایک بزرگ شہری نے کہا کہ تبدیلی اب تک نظر نہیں آرہی جو بھی نئی حکومت آتی ہے وہ ماضی کی حکومت پر ہی الزامات لگاتی ہے، عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ابھی تک یہ واپس نہیں لائے، عمران خان کو 10سال بھی دے دیئے جائیں تو بھی عوام ان سے خوش نہیں ہوگی۔ ایک شہری نے کہا کہ لوگوں کو متبادل جگہ دی جائے لوگ اب بے روزگار ہورہے ہیں، کراچی کا ووٹ تو اس بار مل گیا لیکن اس کے بعد عوام عمران خان کو ووٹ نہیں دے گی، غریب آدمی مزید بوجھ برادشت نہیں کرسکے گا اور دوبارہ لوٹ مار شروع ہوجائے گی۔ ایک شہری نے کہا ہے کہ انصاف دینا ہے تو پہلے گورنر ہاؤس کو گرائیں، عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں۔ ایک شہری نے کہا کہ

عمران خان ملک کیلئے سوچ رہے ہیں تبدیلی لانے میں وقت لگے گا، صرف تنقید کرنے سے نہیں ہوگا، عوام کو تبدیلی کیلئے وقت دینا ہوگا حکومت کو خزانے خالی ملے۔ ایک بزرگ شہری نے کہا ہے کہ عوام کو 70سال تبدیلی کے منتظر رہے 100دن میں تبدیلی لانا بہت مشکل کام ہے عوام کو چاہیے کہ صبر سے کام لیں سب کچھ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ ایک شہری نے کہا کہ عمران خان جو کام کررہے ہیں اس میں وقت لگے گا تمام ادارے تباہ تھے اور اب عمران خان سے کی کارکردگی بہتر کرکے دکھائیں گے، پی ٹی آئی کی پالیسی بالکل ٹھیک ہے۔ ایک شہری خاتون نے کہا ہے کہ عمران خان کے آنے کی وجہ سے عوام میں شعور پیدا ہوگا ہے تبدیلی آنے میں وقت لگے گا انہوں نے ملک کیلئے سوچا اور اب ملک میں ضرور تبدیلی نظر آئے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…