بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ویزوں کا اجراء،تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کو بڑی پیشکش کردی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) تھائی لینڈ کے کراچی میں تعینات قونصل جنرلThatree Chau veachta ٹھری چوواچتا نے کہا ہے کہ موجودہ سال ایک لاکھ پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کئے جانے کا امکان ہے ،جبکہ گزشتہ سال80 ہزار سیاحوں نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا ،تھائی حکومت کی کوشش ہے کہ ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو نئے سیاحتی مراکز کا دورہ کرایا جائے ،وہ بیچ لگژری ہوٹل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،

اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے بھی گفتگو کی ،ایک سوال کے جواب میں تھائی قونصل جنرل نے کہا کہ چین پاکستا ن اقتصادی راہداری سی پیک کا ہم جائزہ لے رہے ہیں ،اس میں شامل ہونے کا فیصلہ ہماری حکومت کریگی ،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 1.4 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ہے ،جس میں تھائی لینڈ کی ایکسپورٹ 1.2 ارب ڈالر ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے،پاکستان کے ساتھ تھائی لینڈ کے تعلقات 1951 میں قائم ہوئے تھے،جس میں روز بروز گرم جوشی بڑھ رہی ہے،انہوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مٹن پلاؤ ،مینگو شیک ،لسی وغیرہ پپسند کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعیناتی کو ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے ،کراچی اچھا شہر ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مراکز ٹیکسلا ،گندھارا ،اور نادرن ایریاز کو سیاحوں کے لئے مزید بہتر مقام بنایا جاسکتا ہے،ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ کراچی میں حالات بہتر ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،ماضی کے مقابلے میں آج ہوٹلوں میں زیادہ رش پایا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے زیادہ غیر ملکی پاکستان اور خاص کر کراچی میں آتے ہیں ،آواری گروپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ مختلف تقریبات کا انعقاد کرتاہے،عشائیے میں سفارتکاروں ،مختلف ائیر لائنز سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام اور اہم شخصیا ت نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…