اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دفاعی خودانحصاری کی جانب ایک اور بڑا قدم،پاکستان نے اپنا نیا تباہ کن آبدوزشکن ہتھیار Depth Charge Mark-II MOD3 متعارف کروادیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئیڈیاز 2018کے موقع پر پی او ایف کی طرف سے پاکستان نیوی کے لیے تیار کردہ ایک نیا ہتھیار Depth Charge Mark-II MOD3کا پی او ایف سٹال پر افتتاح کیا۔ یہ ہتھیار فضا سے سب میرین کو نشانہ بنانے کے لیے چھوڑا جاتا ہے۔ یہ سمندر میں 70فٹ کی گہرائی پر پھٹتا ہے اور کسی اجنبی سب میرین کو نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی 97سینٹی میٹر ہے اور فائرنگ کی گہرائی 70فٹ ہے۔

اس کے چارج کا وزن 135کلو گرام ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پی او ایف مصنوعات کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی او ایف کے آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی کامیابیوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے پاکستان نیوی کے لیے نیا ہتھیار تیار کرنے والی پی او ایف کی آر اینڈ ڈی ٹیم کو Depth Chargeتیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس سے پہلے پی او ایف سٹال آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ہلال امتیاز (ملٹری)چیئرمین پی او ایف بورڈ نے صدر مملکت کا استقبال کیا اور انہیں پی او ایف کی صلاحیتوں کے بارے میں بریف کیا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے صدر مملکت کو بتایا کہ پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کے اسلحہ و گولہ بارود کی 100فیصد ضروریات پوری کر رہی ہے۔ صدر مملکت کو مزید بتایا گیا کہ پی او ایف کا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامحکمہ پاکستان کی مسلح افواج کے لیے نئی مصنوعات تیار کرنے میں مصروف عمل ہے اور اس آئیڈیاز 2018کے موقع پر اپنی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانچ نئی مصنوعات متعارف کرا رہا ہے۔ بعد ازاں جنرل زبیر محمود حیات، نشان امتیاز (ملٹری) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پی او ایف سٹال پرپی او ایف کا تیار کردہAnti Tank Mine Systemکا افتتاح کیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پی او ایف کی آر اینڈ ڈی کی ٹیم کی محنت اور

جانفشانی کی تعریف کی اور پاکستان کی مسلح افواج کو جدید سسٹم سے لیس کرنے پر اس ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ پی او ایف اپنی تمام تر مصنوعات کی رینج کے ساتھ آئیڈیاز میں شریک ہے ۔ نمائش کے پہلے روز غیر ملکی وفود کی بڑی تعداد نے پی او ایف سٹال کا دورہ کیا اور چیئرمین پی او ایف بورڈ نے انہیں پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈنے مزید بتایا کہ پی او ایف میں پرانی پلانٹ اور مشینری کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور

زیادہ تر پیداواری یونٹس میں جدید پلانٹ اور مشینری لگا دی گئی ہے جس سے پی او ایف کی مصنوعات کی کوالٹی اور معیار میں اضافہ ہوا ہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے اس موقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے دوسری فرموں کے ساتھ جوائنٹ وینچر، ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے میں مدد ملے گی اور پوری دنیا میں پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو پروموٹ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…