کراچی (این این آئی) انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید134روپے سے بڑھ کر134.05روپے اور قیمت فروخت134.10روپے سے بڑھ کر134.15روپے ہوگئی
جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید135روپے اور قیمت فروخت135.30روپے سے بڑھ کر135.40روپے پر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید153روپے سے گھٹ کر152.50روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر154.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی ایک روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید173روپے سے گھٹ کر172روپے اور قیمت فروخت174.80روپے سے گھٹ کر174روپے ہوگئی ۔ مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 550روپے کی کمی سے63ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی سے 1224ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی ،حیدرآباد ،کوئٹہ ،لاہور ،اسلام آباد ،پشاور ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت550روپے کی کمی سے 63850روپے سے گھٹ کر63ہزار روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر54270روپے ہوگئی ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کے اضافے سے870روپے ہوگئی ۔