بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی پولیس آفیسر ایس ایس پی فیصل مختار کے نام بین الاقوامی اعزاز،دنیا کے بہترین پولیس افسران کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک ) پنجاب پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل مختار نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی)کی جانب سے ترتیب دی گئی دنیا کے 40 بہترین پولیس افسران کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی، ایس ایس پی فیصل مختار بطور ڈی پی او بھرتی ہوئے تھے،فیصل مختار نے پولیس فورس میں شامل ہونے کا فیصلہ ایک پولیس افسر سے ملاقات کرنے کے بعد کیا،پھر دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کے ساتھ پولیس فورس کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے امریکی ادارے آئی اے سی پی کے تحت 40 سال سے یا اس سے کم عمر کے حامل دنیا کے 40 بہترین پولیس افسران کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔اس فہرست میں وہ پولیس افسران شامل ہیں جو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بہادری، عزم و حوصلے اور سنجیدگی سے اپنی قوم کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان سے پنجاب پولیس کے 38 سالہ ایس ایس پی فیصل مختار کا بھی انتخاب کیا گیا، جو بطور ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او)بھرتی ہوئے تھے اور پھر ترقی کرتے کرتے اس مقام تک پہنچے۔فیصل مختار اس سے قبل 2016 میں ہبرٹ ہمفرے فیلوشپ میں بطور اسکالر شریک ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔فیصل مختار نے پولیس فورس میں شامل ہونے کا فیصلہ ایک پولیس افسر سے ملاقات کرنے کے بعد کیا اور پھر دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کے ساتھ پولیس فورس کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ایس ایس پی فیصل مختارکے مطابق انہوں نے پنجاب پولیس کے افسران کے درمیان استحکام اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر زور دیا تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے اور دماغی صحت بہتر کی جاسکے۔انہوں نے ڈپارٹمنٹ میں عزت سب کے لیے پالیسی کے ساتھ کئی نئی پالیسیز کا بھی آغاز کیا،

ساتھ ہی انہوں نے کمیونٹی اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف پروگرامز بھی شروع کیے۔علاوہ ازیں انہوں نے خواتین پولیس افسران کو با اختیار بنایا اور ان کے عہدوں میں بھی اضافہ کیا۔دنیا کے 40 بہترین پولیس افسران کی خدمات کو سراہنے کے لیے آئی اے سی پی کی کانفرنس امریکا کے شہر اورنالڈو میں منعقد کی گئی تھی، جس میں دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…