اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کارکردگی رپورٹ ارسال کر دی گئی، وزیراعظم کو رپورٹ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ارسال کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی گئی، ای او آئی بی کے بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20فیصد بڑھا دی گئی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کو وزارت سمندر پار پاکستانیز کی کارکردگی رپورٹ ارسال کر دی گئی۔ وزیراعظم کو رپورٹ معاون
خصوصی زلفی بخاری نے ارسال کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ای او آئی بی کے بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20فیصد بڑھا دی گئی، پنشن 5250سے 6500روپے کر دی گئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی، قطر نے دسمبر میں ویزا سینٹر کھولنے کا وعدہ کیا ہے، ویزا سینٹرز سے پاکستانیوں کیلئے قطر میں ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ پورا ہو گا، وزارت کی ویب سائٹ نئے سرے سے بنائی گئی، وزارت میں ای گورننس کا ماڈل لایا گیا۔