بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے والوں پر جرمانہ اور ٹیکسٹ آڈٹ ختم ،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تنخواہ داروں پر جرمانہ اور آڈٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 14 نومبر کو تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے 10 لاکھ سے زائد فائلرز کو آڈٹ نوٹسز جاری کیے تھے،

ان فائلرز نے سال 2015، 2016 اور 2017 کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔ ایف بی آر نے نوٹس کے ذریعے ان فائلرز سے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر 20 ہزار روپے یا اس سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے ان فائلرز کا آڈٹ کے لیے انتخاب انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214 ‘ڈی’ کے تحت کیا گیا تھا۔آرڈیننس کے سیکشن 214 ‘ای’ کے تحت 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرکے خودکار طریقے سے آڈٹ کا عمل ختم کرنے کی سہولت سے 31 دسمبر تک استفادہ کیا جاسکتا تھا، جس کے لیے تقریبا 10 لاکھ 22 ہزار افراد اہل تھے۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اعلان کیا کہ حکومت نے گزشتہ سالوں کے لیے بھی تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والے تنخواہ داروں پر جرمانہ اور آڈٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘جرمانے اور آڈٹ کے لیے ان کیسز کا انتخاب گزشتہ حکومت نے کیا تھا، تاہم موجودہ حکومت ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 214 ‘ڈی’ کو ختم کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…