اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جب تک قادیانی آئین کے مطابق اپنا اسٹیٹس قبول نہیں کرتے یہ کام نہیں ہوسکتا، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر / وہاڑی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جب تک قادیانی آئین کے مطابق اپنا اسٹیٹس قبول نہیں کرتے ، معاشرہ انہیں قبول نہیں کرے گا ، قادیانی دنیا بھر میں خو د کو مسلمان ظاہر کر کے اسلام کی روشن تعلیمات کو دھندلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں اس لیے دنیا کے سامنے ان کا اصل چہرہ پیش کرنا ضروری ہے ۔ جب تک حکومت ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی ، لوگ قانون کو ہاتھ

میں لیتے رہیں گے ۔معاشرے میں اگر تشدد کا کوئی عنصر پایا جاتاہے تو وہ حکومت کی ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے حوالے سے پائی جانے والی کمزوریوں کی وجہ سے ہے ۔ امت چودہ سو سال سے ختم نبوت کا تحفظ کر رہی ہے اور قیامت تک کرتی رہے گی ۔ حکومت نے خود ہی اپنے لیے سو دن کا پیمانہ مقرر کیا تھا اگر سو دنوں میں حکومت نے کچھ کیا ہے تو وہ بتائے ۔ حکومت کو ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ اپنی کارکردگی کا خود ہی جائزہ لینا چاہیے اور حکومتی وزراء کو اب اپوزیشن کی زبان چھوڑ کر یہ یقین کرنا چاہیے کہ وہ حکومت ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بہاولنگر اور وہاڑی میں سیرت کانفرنسوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 70 ء میں لوگوں نے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو ووٹ دیا اور بار بار یہ نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کو آزمایا گیا۔ لوگوں کو روٹی ملی نہ کپڑا اور مکان ، سب کھوکھلے نعرے تھے۔ اس کے بعد کئی بار مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا عوام نے ستر سال میں آمریتوں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کو آزمایا ۔ آج پھر ایک حکومت بڑے نعروں اور دعوؤں کے ساتھ آئی ہے مگر سابقہ اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق تلاش نہیں کیا جاسکتا ۔ چہر ے اور پارٹیاں بدلتی ہیں

مگر نظام وہی چلتارہتاہے ۔ بڑے بھائی کی بجائے چھوٹے بھائی ، چچے کی بجائے بھتیجا ، ماموں کی بجائے بھانجا آجاتاہے مگر وہی ظالمانہ نظام مسلط رہتاہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ یہود و ہنود کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں مگر عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ پاکستان کی اسمبلی میں ایک رکن کھڑی ہو کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرتی ہے اور حکومت کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو روکنے کی بجائے

بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے۔ عالم اسلام کو امت کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا پڑے گا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت نے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے ان مسلمانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیاہے جو پاکستان کو امت کے لیے ڈھال سمجھتے تھے ۔ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں نے ہمیشہ پاکستان سے امیدیں وابستہ کیں ان کا خیال تھا کہ پاکستان سے کوئی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم اٹھے گالیکن مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سود کی موجودگی میں معیشت ترقی نہیں کر سکتی اگر حکمران چاہتے ہیں کہ آئندہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی شرمندگی سے بچ سکیں تو انہیں اسلام کے پاکیزہ نظام معیشت کی طرف آناہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ نظام مصطفی ؐ میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج عوا م اور حکمرانوں کے درمیان زمین و آسمان کے فاصلے ہیں ۔ عوام کی چیخوں کا حکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ عوام اگر مسائل کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں تو انہیں متحد ہو کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ رسول اللہ ؐ سے عشق و محبت اور عقیدت کا تقاضا ہے کہ ہم آپؐ کے نظام کو نافذ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اسلامی نظام حکومت کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…