راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور نے نان بائیوں کیلئے 143فیصد اضافی ٹیرف منسوخ کر کے پرانے ٹیرف کو بحال کر دیا۔ منگل کو وزیرپٹرولیم غلام سرور سے نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وزیر پٹرولیم نے نان بائیوں کیلئے 143فیصد اضافی ٹیرف منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے نان بائیوں کے لئے
دوبارہ پرانے ٹیرف کو بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر سے پرانے ٹیرف کے بل ملیں گے، نانبائی روٹی اور نان پرانے نرخوں پر فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے نانبائیوں کے لیے گیس کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد نان بائیوں کی جانب سے روٹی 10 روپے سے کم کر کے 7 اور نان 12روپے سے کم کرکے 10 روپے کاکرنے کا اعلان کیا ہے۔