بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں مزید اضافہ ہوگیا،دوبارہ گنتی پر ن لیگ کے اہم ترین رہنما کو شکست ،کھلاڑیوں کا جشن شروع

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں مزید اضافہ ہوگیا،دوبارہ گنتی پر ن لیگ کے اہم ترین رہنما کو شکست کا سامنا،کھلاڑیوں کا جشن شروع، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی اہم نشست این اے 91پر ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے دوران

تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ کو مسلم لیگ ن کے ایم این اے ذوالفقاربھٹو پر برتری حاصل ہوگئی ہے ،2018ء کے الیکشن میں اس نشست پر ن لیگ کے ذوالفقاربھٹی نے معمولی ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ سے رع کیاتھا بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ کو مسلم لیگ ن کے ایم این اے ذوالفقاربھٹی پر برتری حاصل ہوگئی ہے 295پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران تحریک انصاف کے امیدوا ر کے ووٹ زیادہ نکلے جس کے بعدتحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ایک اور اضافے کا فوی امکان ہے ،ن لیگ کے ذوالفقاربھٹی صرف 87ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامرسلطان چیمہ نے ان کی جیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار کی برتری پر ’’کھلاڑیوں ‘‘نے جشن کا آغاز کردیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…