پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چین نے قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروںکیلئے ابتک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا، ہر چینی شہری اہلکاروں کیلئے وہ کام کریگا جو پہلے کبھی نہیں ہوا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے ہر چینی شہری ایک یوآن عطیہ کرے گا، پاکستان میں تعینات چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژائو نے بڑا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ اعلان عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژائو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بعض چینیوں نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے پورے ماہ کی تنخواہ دے دی جبکہ ہر چینی شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کیلئے ایک یوآن عطیہ کرے گا۔ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژو نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ (چینی شہری) ان پولیس اہلکاروں سے محبت کے لیے اظہار کے لیے یہاں موجود ہیں جنہوں نے کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ حملے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کلفٹن 4بلاک میں قائم چینی قونصل خانے پر تین دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس پر وہاں موجود دو پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا تھا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا اوردہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں جام شہادت نوش کیا۔ پولیس اہلکاروں کی بہادری کی وجہ سے دہشتگرد جو کہ قونصل خانے میں داخل ہونا چاہتے تھے داخل نہ ہو سکے۔ شہید پولیس اہلکاروں نے آخری دم تک مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قونصل خانے سے دور رکھا ۔واضح رہے کہ چینی شہریوں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تقریب اسی سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…