ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاہور آپریشن کے دوران عورت سے زیادتی کا انکشاف

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )مسیحا کے روپ میں بھیڑئیے کی خاتون سے مبینہ زیادتی ، ڈاکٹر ز کی مبینہ طور پر آپریشن کے دوران زیادتی ، پولیس نے سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی بناکر رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ شادمان میں درج کرائی گئی

ایف آئی آرکے مطابق سبزہ زار کی رہائشی 35 سالہ خاتون بواسیر کے آپریشن کے لیے سروسز ہسپتال میں داخل ہوئیں، جہاں آپریشن کے بعد شام کو انہیں گھر منتقل کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رات گئے تکلیف بڑھنے پر انہیں شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا جہاں انکشاف ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ مدعیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں نامعلوم ڈاکٹر یا عملے نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔واقعے کے بعد وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ سہیل اور پروفیسر آف فرانزک عارف رشید شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے واقعے کو خاتون کی غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ آج مکمل کرلی جائے گی۔ سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق خاتون کے طبی معائنے کے لیے چار لیڈی ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، جسے خاتون سے جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے، تاہم خاتون کی درخواست پر نمونے حاصل کرکے فرانزک کے لیے پولیس کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن خاتون سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…