اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی قونصل میں شہید ہونے والے پولیس ا ہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے ہر چینی شہری کتنی رقم دے گا؟ چین کی جانب سے بے مثال اعلان کر دیا گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان چاؤ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں قائم چینی قونصل خانے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے ہر چینی شہری ایک یوآن عطیہ کرے گا، پاک چین دوستی صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ اس کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دل میں موجود ہیں،

پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیجیان چاؤ نے کہا کہ عطیات دینے والے افراد کا ماننا ہے کہ پاک چین دوستی صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ اس کی جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دل میں موجود ہیں۔ ابہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہیں گے پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان چاؤ نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ ان پولیس اہکاروں سے محبت کے لیے اظہار کے لیے یہاں موجود ہیں جنہوں نے کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ حملے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔لیجیاں چاؤ نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی جانب سے چینی باشندوں سے محبت پر شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا شکریہ بھی ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پاکستانی حکومت کے اقدام سے منسلک اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…