لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں کاپوسٹ الانس بڑھانیکافیصلہ کر لیا ‘بیوروکریسی نے گریڈ سترہ ،اٹھارہ اور انیس کے ا فسران کے پو سٹ الانس بڑھانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال کردی ۔ذرائع کے مطابق مختلف صوبائی محکموں میں تعینات افسران کو پوسٹ الانس دیا جارہاہے ، ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر کیپوسٹ الانس میں اضافے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے و زیر اعلی پنجاب کو
سمری ارسال کردی گئی ہے سیکرٹریٹ میں کام کرنیوالے آٹھ سو پچاس افسران کیسالانہ الانس کاتخمینہ دو کروڑ باون لاکھ روپے ہے جبکہ اس سے قبل ان افسران کو 8 لاکھ 47 ہزار روپیسالانہ پوسٹ الانس بنیادی تنخواہ کیساتھ دیا جارہا تھا جس کاکل تخمینہ فی افسر کے لیے د وسو سے تین سو روپے مقر ر تھا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد کی جانب سے اب گریڈ سترہ ، اٹھارہ اورانیس کیافسران کا سالانہ انکری مینٹ پوسٹ کے تحت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔