اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مجھے کہا جا رہا ہے کہ ملک چھوڑ دو ،مجھے کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟ اکرم شیخ کے انکشافات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے میرے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ سینئر وکیل اکرم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے میرے تمام بینک اکاؤنٹس فریز کردئیے ہیں ٗ مجھے عمران خان اور مشرف کے خلاف کیس لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، مجھے کہا جا رہا ہے کہ

ملک چھوڑ دو ورنہ تمہاری مشکلات بڑھ جائیں گی، میرے موکلین کو بھگایا جارہا ہے، مجھے اکاؤنٹس چلانے نہیں دیے جا رہے نہ وکالت کرنے دی جا رہی ہے۔اکرم شیخ نے کہا کہ ایک طرف تو کہا جارہا ہے کہ مجھے سیکیورٹی خطرات ہیں دوسری طرف موجودہ حکومت نے مجھ سے سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے، حکومت باز نہ آئی تو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں جاؤں گا، مجھے ٹیکس نادہندہ قرار دینے کے لیے میرے اکاؤنٹس پہلے ہی منجمد کر دئیے گئے ہیں، اعلی عہدے داروں کی سرپرستی کوئی سرکاری افسر میرے اکاؤنٹس منجمد نہیں کر سکتا، مجھے بتایا گیا آپ ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔اکرم شیخ نے کہا کہ 29 نومبر کو میں نے دوبارہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہیں اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں ریٹرن فائل نہ کر سکوں، مشرف کے دور میں بھی مجھے ایسے پیغامات ملتے رہے، مشرف کے خلاف مقدمہ لیا تو ظہیر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں، ایسا نہ ہو کوئی قوت آپ کو قتل کر دے، میں نے وزیراعظم کو چٹھی لکھی کہ مجھے آپ کے کمانڈروں نے یہ سب کہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…