اسلام آباد(آن لائن)پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا ، صوبائی اسمبلی میں آئندہ ہفتہ منظور کروائے جانے کا امکان ہے ، صوبائی ترقیاتی بجٹ پچاس فیصد عوامی نمائندے خرچ کرنے کے مجاز ہوں گے ۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت میں بلدیاتی نظام کی تبدیلی
کیلئے نیا مسودہ تیار کرلیا ہے اور ابھی صرف صوبائی وزارت قانون ری چیکنگ کررہی ہے ، مسودہ کی حتمی منظوری پنجاب اسمبلی سے آئندہ ہفتہ میں لی جائے گی اور پھر صوبہ بھر میں نافذ کردیا جائیگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کا 30سے 50فیصد بلدیاتی نمائندے ہی استعمال کریں گے ۔