کوئٹہ (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ نہیں دیں گے، ان کے تحفظات کو وزیر اعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وہ اتوار کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے استعفیٰدینے کے بیان کے بعد بلوچستان کی سیاست میں جو ہلچل پیدا ہوئی تھی اس وجہ سے وزیر اعلی بلوچستان اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات کروائی جس میں اسپیکر کے تحفظات وزیراعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔معاملات جلد درست ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے اسپیکر بننے سے وہ سیاسی طور پر غیرفعال ہو گئے تھے اور ان کا اپنے حلقے میں جماعت سے رابطہ کٹ سا گیا تھا جو انہیں پسند نہیں تھا، وہ سماجی طور پر لوگوں سے دور ہوگئے تھے مگر وہ لوگوں سے دور نہیں رہنا چاہتے ہیں اس لئے مسئلہ پیدا ہوا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجواپنے عہدے کو برقرارر کھتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اور وہ استعفیٰنہیں دے رہے ارو نہ ہی سردار سرفراز ڈومکی استعفیٰ دیں گے۔اس موقع اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ انہیں سے کچھ تحفظات تھے جو اب دور ہو گئے ہیں وہ پارٹی کو کمزور نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی وزیر اعلی کے منصب کے خواہش مند ہیں، پارٹی کی ساکھ کو بھی اب نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ نہیں دیں گے، ان کے تحفظات کو وزیر اعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وہ اتوار کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔