ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانیوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، جیلوں میں ڈالا جاتا ہے تنخواہیں نہیں دی جاتیں، وزیر داخلہ شہر یار آفریدی نے اہم سعودی شخصیت کو کھری کھری سنا دیں، بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانیوں سے ناروا سلوک کے حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سے ملاقات میں گفتگو کی، انہوں نے پاکستانیوں کو سعودی عرب میں درپیش مسائل بتائے۔ واضح رہے کہ اسلامک یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سعودی شہری ہیں،  اس ملاقات میں شہر یار آفریدی نے کہا کہ پاکستانیوں سے سعودی عرب میں اچھا سلوک نہیں کیا جاتا،

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں پاکستانیوں سے ناروا سلوک رکھا جاتا ہے انہیں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور انہیں تنخواہیں بھی نہیں دی جاتیں، شہریار آفریدی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم درخواست کریں گے کہ آپ اس حوالے سے بتائیں، اس پر ہم بہت ناراض ہیں یہ سب ختم ہونا چاہیے۔ گفتگو کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ مثال کے طور پر میں ڈرگ ڈیلر ہوں، عمرہ یا حج کرانے کے بہانے ایک بزرگ کو ٹکٹ اور ویزہ لے دوں اور اس کے سامان میں پاؤڈر بھی خود ہی رکھ دوں، وہاں جا کر جب یہ پکڑا جاتا ہے تو اس کا سر قلم کر دیا جاتا ہے، تحقیقات کیوں نہیں کرتے؟ شہر یار آفریدی نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں ایک بیرک میں پندرہ آدمیوں کی گنجائش ہے لیکن وہاں پر دو سو بندے رکھے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ میرے پاکستانیوں کی تذلیل ہے، گوروں کو تو کوئی دیکھتا ہی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارا پڑھا لکھا بچہ وہاں جاتا ہے تو اس کی تنخواہ چار سے پانچ ہزار ریال سے شروع ہوتی ہے لیکن ایک گوری چمڑی والے نالائق کو تنخواہ 30 سے 40 ہزار ریال دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم خود مسلمانوں کو کم تر ظاہر کر رہے ہیں، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ ہم نے کسی سے کچھ نہیں مانگنا ہے، ہمارا ایمان اللہ پر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سعودی کو عزت دیں گے مگر سعودی عرب سے کہیں گے کہ پاکستانیوں کو بھی گلے لگاؤ۔ اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خبریں گردش میں ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کو سعودی عرب سے معذرت کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…