اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی قونصل خانے میں شہریوں کو بچانے والے گارڈ کی ویڈیو وائرل،دہشت گرد قونصل خانے میں داخل ہوئے تو دروازے پر کیا کرتارہا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گارڈ کی بہادری کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے، گزشتہ روز چینی قونصل خانے پر حملے کے وقت شہریوں کو بچاتے ہوئے گارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بہادر گارڈ کی حاضر دماغی نے کئی جانیں بچائیں، دہشت گرد قونصل خانے میں داخل ہوئے تو دروازے پر الماری لگادی اور لوگوں کو چھپ جانے کی ہدایت کی۔ سیکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کیا۔قونصلیٹ میں موجود شہری خاموشی سے ویڈیو بناتا رہا جو کہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین گارڈ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔دریں اثناء چینی سفارت خانے پر حملے کے بعد معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دہشت گردوں کے روٹ کے لئے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔ چینی وفد بھی سفارت خانے کا جائزہ لینے پہنچ گیا۔چینی قونصلیٹ پر حملہ کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں نے حملہ آوروں کی مزید تفصیلات جمع کرلیں۔ حملے کے ماسٹر مائنڈ ہربیار مری سمیت بارہ سہولت کاروں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق دہشتگرد حملہ کے روز ہی کراچی پہنچے تھے۔ دہشتگرد سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے حب کے راستے سے کراچی میں داخل ہوئے تھے۔ دہشتگردوں نے چائینیز کونسلیٹ پہنچنے کے لیئے شیر شاہ سے مائی کولاچی والا راستہ استعمال کیا۔قانون نافذ کرنے والوں نے کراچی سے گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر مزید دو افراد کو حراست میں لیا۔ زیر حراست افراد گاڑیوں کو کرائے پر دینے اور خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ ان میں سے ہی ایک شخص نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والی گاڑی کرائے پر دی تھی۔دوسری جانب چینی وفد نے قونصلیٹ کا دورہ کیا قونصل عملے و دیگر کو پولیس اور رینجرز نے حملے سے متعلق بریفنگ دی قونصل عملے نے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا

ماسٹر مائنڈ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)کا کمانڈر اسلم اچھو اس وقت بھارتی دارالحکومت دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے، جو مبینہ طور پر چینی قونصل خانے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم اچھو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اٹھارہ ماہ قبل سبی میں ہونے والے مقابلے میں زخمی ہوا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا جب کہ اس آپریشن میں بی ایل اے کے کئی کارندے مارے گئے تھے،

اسلم اچھو کی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر ہونے والا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…