مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران ان سے شریف برادران کے ساتھ مشترکہ کاروبار کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو اس کے جواب میں انیل مسرت نے کہا کہ انہیں شریف برادران نے کوئی پیسے نہیں دیے،
انہوں نے بتایا کہ عمران خان ان کے بچپن کے ہیرو ہیں مگر ان کی دوستی 2004ء میں عمران خان سے ہوئی، انیل مسرت نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسی سال شریف برادران کے ساتھ بھی دوستی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں اس وقت شریف برادران جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے، ان کا گھر میرے گھر کے قریب ہی تھا اس لیے ان سے دوستی ہو گئی مگر ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ مجھے شریف برادران نے سرمایہ کاری کے لیے پیسے دیے ہوں، انٹرویو کے دوران جب انیل مسرت سے دوستی ختم ہونے کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی 2014ء میں شریف برادران کے ساتھ دوستی ختم ہوئی، انہوں نے بتایا کہ کیونکہ میں دھرنوں میں جاتا تھا اور کنٹینر پر کھڑا ہوتا تھا اور عمران خان کی کھل کر حمایت کرتا تھا جس کی وجہ سے شریف برادران اور میرے درمیان دوری پیدا ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران ان سے شریف برادران کے ساتھ مشترکہ کاروبار کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو اس کے جواب میں انیل مسرت نے کہا کہ انہیں شریف برادران نے کوئی پیسے نہیں دیے، انہوں نے بتایا کہ عمران خان ان کے بچپن کے ہیرو ہیں مگر ان کی دوستی 2004ء میں عمران خان سے ہوئی، انیل مسرت نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسی سال شریف برادران کے ساتھ بھی دوستی ہوئی۔