لاہور (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعدوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر عارضی مسافر خانے آباد ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسافروں کی بریانی اور چکن کڑاہی سے تواضع کی گئی، صبح کا ناشتہ لاہوری نان چنے اور چائے سے کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئرز ڈیپارٹمنٹ نے انتظامات کیے جب کہ مسافر بغیر
کچھ خرچ کیے صاف بستر اور کھانا ملنے پر خوش ہیں۔عارضی مسافر خانوں میں 200 سے زائد افراد کی گنجائش ہے، مجموعی طور پر 5 مسافر خانوں میں 138 افراد نے قیام کیا، داتا دربار کے پاس قائم عارضی مسافر خانے میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 44، بادامی باغ میں 20، ٹھوکرنیاز بیگ 20 اور لاری اڈہ پر 14 مسافروں نے رات بسر کی۔