جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دوسری بار عمرے پر جانے والے پاکستانیوں کو اب کتنے ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے؟بڑی پابندی عائد کردی گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ ایک سال کے اندر دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہش مندوں کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والی حج اسکیم برائے 2019 کے سالانہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آئندہ سیزن سے نجی حج آپریریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجی حج آپریٹرز عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکشن بنائیں اور خواتین کے لیے خاتون حج گائیڈرز کی سعودی عرب میں موجودگی کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ حج پر جانے والے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے نجی حج آپریٹرز خصوصی طور پر سعودی عرب میں خواتین گائیڈرز کی موجودگی کا بندوبست بھی کریں۔پیرنورالحق قادری نے کہاکہ ایک سال کے دوران دوسری یا زائد بار عمرے پر جانے والوں کو 2000 سعودی ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے اضافی ادائیگی کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حکومت حج پر جانے والے عازمین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ابھی سے اقدامات کررہی ہے، امسال نجی حج آپریٹرز کے کوٹے کو بڑھایا جائے گا۔  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ ایک سال کے اندر دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہش مندوں کو 2 ہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہونے والی حج اسکیم برائے 2019 کے سالانہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آئندہ سیزن سے نجی حج آپریریٹرز کے کوٹے میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ نجی حج آپریٹرز عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکشن بنائیں اور خواتین کے لیے خاتون حج گائیڈرز کی سعودی عرب میں موجودگی کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…