حسن ابدال (یواین پی) سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے گردوارہ پنجہ صاحب پہنچے‘ 3400 بھارتی سکھ یاتریوں کو تین سپیشل ٹرینوں سے گردوارہ پنجہ صاحب پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے گردوارہ پنجہ صاحب آمد ہوئی۔ 3400 بھارتی سکھ یاتریوں کو تین سپیشل ٹرینوں سے گردوارہ پنجہ صاحب پہنچایا گیا۔ گردوارہ پنجہ صاحب آمد کے موقع پر یاتریوں کے لئے قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔سکھ یاتریوں کی آمد پر ایک
ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری آج بھارت روانہ ہوں گے۔سکھ یاتریوں کے جتھے کی قیادت کرنے والے رنجیت سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے کرتار پور سرحد کھولنا بھارت اور پاکستان کے لیے اچھا شگون ہے ۔اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی ۔اس بار پاکستان نے ہمارے لیے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں جنہیں ہم کبھی بھی بھول نہ پائیں گے ۔پاکستان سے بھی ہمیں اپنے ملک کی مٹی جیسی خوشبو آتی ہے۔