کراچی(اے این این) شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے غربا میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کراچی میں بے گھر افراد کو سہولت دینے کے لیے نکل پڑے۔گورنرسندھ نے رات گئے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری دی، پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔عمران اسماعیل نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرحاضری کے بعد فٹ پاتھ پرسوئے افراد میں کھانا اور کمبل تقسیم کیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک فٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے، کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔