جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ڈیمز کی تعمیر۔۔قوم نے 65والے جذبے کی یاد تازہ کر دی بچے اور بوڑھے تک عطیات جمع کروا رہے ہیں، چیف جسٹس جذباتی ہو گئی، پاکستانیوں کو کیسے خراج تحسین پیش کر دیا؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بڑوں تک کا جذبہ 1965 کی جنگ جیسا ہے،یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے، آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی، آبادی پر قابو پانے کے لیے بھرپور طریقے سے جدو جہد کریں گے ۔برمنگھم میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں

تک سب پاکستانی پرجوش ہیں، یہ کوئی عام صورت حال نہیں ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں ماہرین سمیت ہیلتھ سیکریٹری ریٹائرڈ کیپٹن سعید حصہ لیں گے، کانفرنس میں وزیراعظم بھی شامل ہوں گے تاہم آبادی پر قابو پانے کے لیے بھرپور طریقے سے جدو جہد کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…