اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا ، تمام ٹیسٹ کے بعد شہباز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ اتوار کو شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں اسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا
سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا تھا جب کہ میڈیکل بورڈ نے کینسر ماہرین پر مشتمل بڑا بورڈ بھی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ تمام ٹیسٹ کے بعد شہباز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات پیش کرے گا۔واضح رہے کہ شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرطان کے مریضوں میں مرض دوبارہ ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔