کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قونصل خانے پر ہونیوالے حملے کے خلاف آپریشن میں مرکزی کردار اداکرنے والی بہادر خاتون آفیسر سہائے عزیز کے چینی سوشل میڈیا پر بھی چرچے جاری ۔تفصیلات کے مطابنق بہادر آفیسر سہائے پاکستانی سوشل میڈیا پر تو ٹرینڈ کر ہی رہی ہیں تاہم چینی سوشل میڈیا پر بھی ان کی بہادری اور جرات کو بے حد سراہا جارہا ہے۔چینی سوشل میڈیا پر چینی عوام کی جانب سے سہائے عزیز کی بہادری اورہمت کی تعریف کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی چین میں خاتون آفیسر
کے حسن کے چرچے بھی ہورہے ہیں۔ کسی نے سہائے کو خوبصورت ہیرو تو کسی نے مشہور چینی اداکارہ سے مشابہہ قرار دے دیا۔ایک چینی نے تو سہائے عزیز کو چین آنے اور وہاں شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اس کے ساتھ ہی چینی عوام سہائے عزیز کی سیکیورٹی کے لیے بھی فکر مند ہورہے ہیں، تاہم چینی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاک چین دوستی کو کم نہیں کرسکتے۔چینی عوام نے قونصلیٹ پر حملہ ناکام بنانے اور چینی عملے سمیت دیگر قیمتی جانیں بچانے پر سہائے عزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔