کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ گزشتہ حج کے تجربات کو دیکھتے ہوئے بہترین لائحہ عمل بنائیں گے‘ حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوتی ہے‘ حج ایک مشکل اور سخت عبادت ہے۔ اتوار کو وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج مشاورتی سیمینار 2019 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک مشکل اور سخت عبادت ہے پورے ملک میں مشاورتی پروگرام کئے گئے۔ حج ایک مالی
عبادت بھی ہے اور بدنی عبادت بھی ہے گزشتہ حج کے تجربات مشاہدہ کرکے بہترین لائحہ عمل بنائیں گے۔ حج کا سفر اب پہلے کی نسبت آسان ہوگیا ہے حجاج کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنا وزارت حج کی ذمہ داری ہوتی ہے ہم اس حوالے سے نو دسمبر کو پالیسیز بنائیں گے۔ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد حج کو آسان بنانا ہوتا ہے۔ بہت سی سفارشات موصول ہوئی ہیں ان سفارشات پر عمل کرتے ہوئے متوازن طریقہ کار لائیں گے۔